حیدر آباد:گدو چوک پرڈمپر نے رکشہ کچل دیا، ایک شخص ہلاک

حیدر آباد:گدو چوک پرڈمپر نے رکشہ کچل دیا، ایک شخص ہلاک

2زخمی اسپتال منتقل، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، رکشہ یونین کا احتجاجنوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو میں موٹڑ سائیکلیں ٹکرانے سے 4افراد زخمی

حیدر آباد، محراب پور (بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا)حیدر آباد میں ڈمپر نے رکشہ کچل دیا، جس سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ، جبکہ نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے ، ہلاک اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ڈمپر اپنی تحویل میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈمپر اس سے قبل آٹو بھان روڈ پر ایک کارکو ٹکر مار فرار کی کوشش کررہا تھا کہ بے قابو ہوکر رکشے پر چڑھ دوڑا۔

 اس واقعے کے بعد رکشہ یونین نے گدو چوک پررکشہ کھڑے کرکے احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ڈمپر مافیا کو لگام دینے کو تیا رنہیں ہے ، احتجاج کے بعد ٹریفک مکمل طورپر جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ادھر محراب پور کے قریب محبت ڈیرو تھانے کی حدود میں خان واہن کنڈیارو رابطہ سڑک پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں خدا بخش چنہ، اللہ وسایو چنہ، لڑکا نور الدین چنہ اور خاتون زخمی ہوگئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں