ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیار

استنبول: (دنیا نیوز) برادر اسلامی ملک ترکیہ نے پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، منصوبے کے تحت سٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کیلئے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے، ترکیہ نے پاکستان کے درجنوں ایف 16 طیاروں کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں