نیٹو نے ایران مخالف امریکی، اسرائیلی حملوں کا حصہ بننے کا امکان مسترد کر دیا

برسلز: (دنیا نیوز) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی حملوں کا حصہ بننے کا امکان مسترد کر دیا۔

ایک بیان میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں نیٹو بطور اتحاد شامل نہیں ہوگا۔

انہوں نے واضح کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، امریکی کوششوں کی حمایت کر سکتے ہیں لیکن کارروائی میں شامل نہیں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں