سعودی عرب: امریکی سفارت خانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں جبکہ حکام نے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے عملے اور قریبی رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔