ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی تیل بردار جہاز پر حملہ
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکا سے تعلق رکھنے والے تیل بردار جہاز پر حملہ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ امریکا سے تعلق رکھنے والے تیل بردار جہاز پر دو ڈرونز سے حملہ کیا گیا جس کے باعث ٹینکر کو آگ لگ گئی، یہ حملہ امریکا اور اسرائیل کے حالیہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا تھا، ایرانی سپاہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے، کوئی جہاز گزرے گا تو اسے اڑا دیں گے۔