میرپور خاص:گلی میں کچرا پھینکنے پرجھگڑا، فائرنگ سے 4زخمی

میرپور خاص:گلی میں کچرا پھینکنے پرجھگڑا، فائرنگ سے 4زخمی

2بچیاں شامل، گلشن کالونی میں واقعہ پیش آیا، پولیس نے 2ملزم گرفتار کرلئے

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص کے علاقے گلشن کالونی میں پڑوسیوں کی فائرنگ سے دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، اطلاع ملنے پر سٹلائٹ ٹاؤن تھانے کی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی، پولیس نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا ، زخمی بچیوں کے رشتے داروں نے بتایا کہ گزشتہ روز بچوں کی جانب سے گلی میں کچرا پھینکنے پر معمولی جھگڑا ہوا تھا، آج پڑوسی مسعود نیک محمد و دیگر افراد نے ہماری خواتین جو گلی سے گزر رہی تھیں، پر حملہ کیا خواتین اپنے گھروں میں گئیں تو ملزمان نے اپنے گھر کی چھت سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت چار افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ۔ ڈاکٹروں کی جانب سے دونوں بچیوں کو حیدرآباد ریفر کیا جارہا ہے ، جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فریادی کی جانب سے کیس درج کرایا جائے گا تو مزید کارروائی اور تفتیش کا عمل شروع کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں