خالی پلاٹ سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد، شناخت بھی ہوگئی

خالی پلاٹ سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد، شناخت بھی ہوگئی

کراچی (این این آئی)شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں خالی پلاٹ سے 12 سالہ بچے کی لاش ملی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک بچے کی لاش ملی ہے۔۔۔

 جس کی شناخت 12 سالہ نسیم کے نام سے ہوئی ہے ، نسیم 2 دسمبر سے لاپتہ تھا جبکہ اس کی لاش بند گھر سے ملی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے مدرسہ کیلئے نکلا تھا لیکن واپس نہیں آیا، جس گھر سے لاش ملی وہ پہلے افغان نیشنل کا تھا اور جس شخص نے گھر خریدا تھا اس نے تالا لگا کر بند رکھا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بچہ گھر کی دیوار پر چڑھا تھا تو دیوار گری اور سر پر پتھر لگنے سے موت واقع ہوئی، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں