کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری

کے الیکٹرک کی بجلی چوری  کے خلاف کارروائیاں جاری

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے شہر بھر میں بجلی چوری کے خاتمے اور پاور انفرا اسٹرکچر کی حفاظت کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے۔۔۔

 گلشن کریم، پیراڈائیز سٹی، بھاشمی پاڑہ، ایڈو گارڈن، علی محمد گوٹھ اور شاہ ٹاؤن میں کنڈے ہٹانے کے آپریشن کیے ، جن کے دوران تقریباً 1,100 کلوگرام وزنی، 550 سے زائد غیر قانونی کنکشنز ہٹا دیے گئے ۔ان غیر قانونی کنکشنز، جو اس سے قبل بھی کے ۔ الیکٹرک کی کارروائیوں کا حصہ رہے ہیں، کے باعث ماہانہ تقریباً ایک لاکھ دس ہزار یونٹس بجلی کا ضیاع اور سالانہ تقریباً 53 ملین روپے کے مالی نقصان کا سبب بن رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں