طلبا جدت ،دیانت اورخدمت کوشعاربنائیں،وزیراعلیٰ
داؤد یونیورسٹی کا کانووکیشن،ناصر حسین شاہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا
کراچی(آئی این پی)سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی یو ای ٹی) کے 13ویں کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ایک تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں جس کی تشکیل صاف توانائی کی منتقلی، اسمارٹ ٹیکنالوجیز اور نئی انجینئرنگ ترقیات کر رہی ہیں اس لیے وہ جدت، دیانت اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ تقریب کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے سندھ کے وزیرِ بلدیات اور ڈی یو ای ٹی کے گریجویٹ ڈاکٹر سید ناصر حسین شاہ کو عوامی خدمت میں ان کی خدمات اور یونیورسٹی سے دیرینہ وابستگی کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی عطا کی۔ تقریب میں وزیرِ بلدیات ڈاکٹر سید ناصر حسین شاہ، وزیر یو اینڈ بی اسماعیل راہو، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر طارق رفی، ارکانِ حکومت، سفارتکار، فیکلٹی، والدین اور گریجویٹس نے شرکت کی۔گریجویٹس سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وہ جدت، دیانت اور خدمت کے راستے پر چلیں۔ اعزازی ڈاکٹریٹ، پی ایچ ڈی، ماسٹرز اور بیچلرز ڈگریاں، اور گولڈ و سلور میڈلز تفویض کیے گئے ۔