میٹرک کے امتحانات کاآج سے آغاز 520 مراکز قائم ، دفعہ 144 نافذ
کراچی (آئی این پی )شہر قائد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج (جمعہ)سے ہو رہا ہے جس کیلئے 520 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔۔۔
۔امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خطوط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات احمد خان چھٹو کے مطابق تمام طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیے گئے ۔امتحانی مراکز میں موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائسز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ نقل کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ۔