امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ دوراندیش پالیسی اپنائی، کرم اللہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی کے ترجمان اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔۔۔۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ مثبت، متوازن اور دور اندیش پالیسی اپنائی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں نے نہ صرف ممکنہ بڑے تصادم کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کیا۔ ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے دانشمندی، تدبر اور فعال سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے میں جو کردار ادا کیا، وہ قابلِ تحسین ہے ۔