لیاری میں ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

لیاری میں ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح

25ارب 28کروڑ لاگت سے سیوریج، فراہمی آب، سڑکیں تعمیر ہوں گیپہلے فیز پرکام شروع ہوچکا، تاریخی علاقہ ماضی میں نظر انداز کیا گیا، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب میں شرکت کی۔ 25 ارب 28 کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کے تحت سڑکیں، ، پانی کی فراہمی اور بیوٹیفکیشن، سیوریج نظام تعمیر ہوگا۔ حکام کے مطابق منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا جبکہ پہلے فیز پر کام کاآغاز ہو چکا۔ لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب آج لیاری میں منعقد ہوئی جس میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری کا تاریخی علاقہ ہے جسے ماضی میں نظر انداز کیا گیا، تاہم موجودہ حکومت اس کی مکمل بحالی اور ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ دیرینہ مسائل کے حل کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔ پروجیکٹ کے تحت لیاری میں جدید طرز کی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور پورے علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی لائی جا سکے ۔ منصوبے میں زیرِ زمین کیبلز کی ترتیب کو بہتر بنانے کا بھی منصوبہ شامل ہے ،اس کے ساتھ لیاری کے لیے ایک مکمل بیوٹیفکیشن پلان بھی ترتیب دیا گیا جس کے تحت پارکس، گرین بیلٹس اور دیگر عوامی مقامات کو بہتر بنایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں