کراچی بار کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے خصوصی جنرل باڈی اجلاس میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کراچی بار کی موجودہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کو فوری طور پر برطرف کرکے سابق منتخب کابینہ کو بحال کیا جائے جبکہ مبینہ دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کا خصوصی جنرل باڈی اجلاس صدر محمد حسیب جمالی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کراچی بار کے الیکشن کے امیدوار اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔