عیدالاضحی کے بعدصفائی کا نظام مکمل ناکام، رضوان نیازی

عیدالاضحی کے بعدصفائی کا نظام  مکمل ناکام، رضوان نیازی

کراچی(آئی این پی) پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن گزر جانے کے باوجود مختلف علاقوں میں جانوروں کی آلائشیں اور کچرے کے ڈھیر موجود ہی۔۔۔

 جس سے نہ صرف شدید تعفن پھیل رہا ہے بلکہ مختلف وبائی اور متعدی بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے گئے تمام دعوے عملی طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔عید کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کے بلند بانگ دعوے کیے گئے تھے مگر زمینی حقائق ان دعووں کے برعکس ہیں۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں آلائشیں اور کچرا تاحال موجود ہے جس سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں