اورنگی ٹاؤن کو آلائشوں اور گندگی سے پاک رکھا،چیئرمین

 اورنگی ٹاؤن کو آلائشوں اور گندگی سے پاک رکھا،چیئرمین

کراچی(آئی این پی)چیئرمین اورنگی ٹاؤن جمیل ضیاء نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اورنگی ٹاؤن کو آلائشوں اور گندگی سے پاک رکھنے کے لیے غیر معمولی صفائی آپریشن انجام دیا گیا۔۔۔

 جس کے تحت مختلف علاقوں سے آلائشوں کی بروقت اٹھان کو یقینی بنایا گیا اور انہیں فوری طور پر کلیکشن پوائنٹس تک منتقل کرکے ٹھکانے لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اسی مقصد کے تحت عید کے دنوں میں صفائی عملہ، افسران اور منتخب نمائندے دن رات میدان میں موجود رہے اور پورے آپریشن کی مسلسل نگرانی کی گئی تاکہ کسی بھی علاقے میں آلائشیں یا کچرا جمع نہ ہونے پائے ۔ جمیل ضیاء نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن انتظامیہ نے محدود وسائل کے باوجود بھرپور محنت، بہتر منصوبہ بندی اور عوامی تعاون سے صفائی کے مثالی انتظامات کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں