ابوالعباس السفاح عظیم حکمران تھے ،منظورحسین عباسی

ابوالعباس السفاح عظیم  حکمران تھے ،منظورحسین عباسی

کراچی(این این آئی)خلافتِ عباسیہ کے بانی ابوالعباس عبداللہ السفاح کے یوم وفات کے موقع پر عباسی کلہوڑا تنظیم کراچی زون کے چیئرمین منظور حسین عباسی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 خلافتِ عباسیہ کے بانی ابوالعباس السفاح اسلامی تاریخ کے عظیم سیاسی مدبر، باصلاحیت قائد اور بہترین حکمران تھے جنہوں نے اپنی غیر معمولی سیاسی بصیرت، انقلابی قیادت اور مضبوط حکمت عملی کے ذریعے ایک عظیم اسلامی سلطنت کی بنیاد رکھی جو بعد میں علمی، تہذیبی اور ثقافتی ترقی کا مرکز بنی۔انہوں نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ جب بنو امیہ کی حکومت زوال پذیر تھی اور اسلامی دنیا سیاسی انتشار، نسلی تعصب اور عوامی بے چینی کا شکار تھی تو اس نازک دور میں ابوالعباس السفاح نے نہایت دانشمندی، جرات اور حکمت کے ساتھ عباسی تحریک کی قیادت سنبھالی، انہوں نے عوام کو اتحاد کی لڑی میں پرویا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں