خاتون سمیت 8ملزم گرفتار 45.55کلو گرام منشیات برآمد

خاتون سمیت 8ملزم گرفتار 45.55کلو گرام منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7کارروائیوں میں خاتون سمیت 8ملزم گرفتار، 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 45.55 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

 فیڈرل بی ایریا کراچی میں واقع کوریئر آفس میں بحرین جانیوالے پارسل میں موجود بچوں کے کپڑوں سے 4 کلو گرام گراس آئس، کراچی صدر میں واقع کوریئر آفس میں بحرین جانیوالے پارسل سے مردانہ کپڑوں میں جذب 6.350 کلو گرام آئس، بکھر روڈ ڈسٹرکٹ جھنگ کے قریب گاڑی سے 5 کلو گرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 14.400 کلو گرام چرس برآمد،2 ملزم گرفتار ہوئے ۔ کسٹم چوک پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس ،کینال روڈ لاہور کے قریب رکشے میں سوار 2 ملزموں سے 4.8 کلو گرام چرس ،میکلوڈ روڈ لاہور مسجد کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.6 کلو گرام اور 2.4 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔ تمام کارروائیوں کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں