سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں زخمی سمیت 2ڈاکو گرفتار
کراچی (اے پی پی)فقیرا گوٹھ میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس اورڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پستول بمعہ ایمونیشن اور3 موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔۔۔
جبکہ ملزمان کے چار ساتھی فرار ہوگئے ۔منگل کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران عرف کامی (زخمی) اور رسول بخش شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغازکرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔