تاجر کو 50 لاکھ روپے نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

 تاجر کو 50 لاکھ روپے نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

کراچی(آئی این پی)کراچی میں سولجر بازار کے رہائشی تاجر کو 50 لاکھ روپے بھتہ کی کال موصول ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق تاجر کی میمن مسجد کے قریب کپڑے کی دکان ہے، بھتہ خور نے تاجر اور اس کے بیٹوں کی روٹین سے متعلق بتایا اور رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پیش رفت جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔رواں سال مئی میں نیو کراچی میں 2، نارتھ کراچی میں 1 اور پریڈی میں 1 دکاندار کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی تھی، گینگ وار کارندے کا الیکٹرانکس مارکیٹ کے دکاندار سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ نیو کراچی سندھی ہوٹل کے 2 دکانداروں کو بھی پرچیاں ملیں، 9 مئی کو نیو کراچی سندھ ہوٹل کے دکاندار کو 16 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ادھر ناگن چورنگی کے دکاندار سے بھی 15 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کی پرچی موصول ہوئی۔نیو کراچی کے دکانداروں نے بھی بھتہ خوری کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں