جیکب آباد:میونسپل کمیٹی کا ایک ارب 75کروڑ کا بجٹ پیش
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی کا ایک ارب 75 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا، ایک لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد کی بچت دکھائی گئی۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 86 لاکھ 15 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں شہر کے نالوں اور راج واہ کی صفائی کے لیے 21 لاکھ 25 ہزار روپے ، شہر کی خوبصورتی اور شجرکاری کے لیے 45 لاکھ 25 ہزار روپے رکھے گئے۔