حیدر آباد:6.33ارب کابجٹ شور شرابے کے باوجود منظور

حیدر آباد:6.33ارب کابجٹ شور شرابے کے باوجود منظور

اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں، میئر کیخلاف نعرےترقیاتی کاموں میں خرچ کی جانے والی رقم پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہ لینے پراحتجاج

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا 6 ارب 33 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود منظور کرلیا گیا ۔بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کے اراکین نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور میئر کے خلاف نعرے بازی کی حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا 27-2026کا سالانہ بجٹ اجلاس میئر کاشف شورو کی صدارت میں سندھ میوزیم میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شور شرابا شروع کردیا اور میئر کی جانب سے حیدرآباد میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں کے خلاف نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے ترقیاتی کاموں میں خرچ کی جانے والی رقم کے حوالے سے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اور نہ ہی طے شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس بلائے جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حزب اختلاف کے نمائندوں کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں فراہمی اور نکاسی آب کا نظام تباہ ہوچکا ہے ۔ پینے کے لئے پانی میسر نہیں ہے ۔ تاہم اپوزیشن کے شور شرابا میں 6 ارب 33 کروڑ 11 لاکھ 78 ہزار 960 روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں