ائر لنک اور سلیکٹ ٹیکنالوجیز کیلئے 10سالہ اسلامی سنڈیکیٹڈ فنانسنگ مکمل

ائر لنک اور سلیکٹ ٹیکنالوجیز کیلئے 10سالہ اسلامی سنڈیکیٹڈ فنانسنگ مکمل

کراچی(سٹی ڈیسک)بینک آف پنجاب کی زیر قیادت بینکوں کے کنسورشیم اور انفرا ضامن پاکستان لمیٹڈ نے ائر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ اور سلیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کیلئے 4.76ارب روپے کی 10 سالہ اسلامی سنڈیکیٹڈ ٹرم فنانس سہولت کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

فنانسنگ کنسورشیم میں عسکری بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے مینڈیٹڈ لیڈ ایڈوائزرز اینڈ ارینجرزکے طور پر کردار ادا کیاجبکہ انفرا ضامن پاکستان لمیٹڈ نے 3.57ارب روپے کی کریڈٹ گارنٹی فراہم کی ۔ائر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر حیات پراچہ نے کہا کہ ائر لنک اور سلیکٹ ٹیکنالوجیز میڈ اِن پاکستان وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں