رینجرز کی ٹرانسپورٹ ورکشاپ پر حملے کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

 رینجرز کی ٹرانسپورٹ ورکشاپ پر حملے کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستانِ جوہر میں رینجرز کی ٹرانسپورٹ ورکشاپ پر حملے کے مقدمات میں گرفتار دہشت گرد عثمان عرف علی جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے سخت سیکیورٹی انتظامات میں ملزم عثمان عرف علی کو جیل کمپلیکس میں منتظم جج انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ حملے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے تھے ، جبکہ ملزم عثمان عرف علی کو سکیورٹی فورسز نے زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ منتظم انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عثمان عرف علی کو 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں