تاجر کے ملازم سے 25 لاکھ روپے لوٹنے کا مقدمہ درج

تاجر کے ملازم سے 25 لاکھ  روپے لوٹنے کا مقدمہ درج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر میں تاجر کے ملازم سے 25 لاکھ روپے لوٹنے کے واقعہ کا مقدمہ پریڈی تھابے میں متاثرہ شخص محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پریڈی تھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر26 /429 میں مدعی کے بیان کے مطابق میں الیکٹرونکس کی دکان میں ریکوری آفیسر کا کام کرتا ہوں اپنے ساتھی کے ساتھ 25لاکھ روپے کی ریکوری کرکے واپس دفتر آیا،دفتر سے پھر رقم بیگ میں ڈال کر ہم اپنے سیٹھ شاہ زیب کو رقم دینے جارہے تھے ۔موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے 25لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں