جام اکرام دھاریجو سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

جام اکرام دھاریجو سے  مختلف وفود کی ملاقاتیں

کراچی (اے پی پی)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اﷲ دھاریجو نے اپنے کیمپ آفس میں مختلف وفود اور عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کیلئے آنے والے افراد نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں اور ذاتی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے تمام وفود کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری اور موثر حل کیلئے ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت ازالہ حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا حکومت سندھ کے وژن کا اہم حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں