ایل بی اوڈی، ڈھورو پران میں بے ضابطگیاں عالمی سطح پراٹھانے کااعلان

ایل بی اوڈی، ڈھورو پران میں بے ضابطگیاں عالمی سطح پراٹھانے کااعلان

سماجی رہنما نے شواہد جمع کرلئے ، اے ایل سی کی قانونی معاونت کی یقین دہانیادریس لوند سے وفد کی ملاقات، مقامی آبادی کودرپیش مسائل پرتفصیلی گفتگو

پنگریو (نمائندہ دنیا)سماجی رہنما نے ایل بی اوڈی سیم نالے اور ڈھورو پران منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے دستاویزی شواہد جمع کرلئے ، اے ایل سی نے قانونی معاونت کی یقین دہانی کرا دی۔سماجی رہنما محمد ادریس لوند سے غیر سرکاری تنظیم الٹرنیٹو لا کلیکٹو (اے ایل سی) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں عالمی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ایل بی او ڈی اور ڈھورو پران بحالی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں، ناقص منصوبہ بندی، ماحولیاتی نقصانات اور مقامی آبادی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد ادریس لوند نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ منصوبوں میں مبینہ کرپشن، ناقص منصوبہ بندی اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لیے بغیر کیے اقدامات سے پورا علاقہ شدید بحران کا شکار ہو گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ بے ضابطگیوں کے نتیجے میں 17 سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ غریب آبادگاروں کی زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا، متعدد مقامات سے مبینہ زبردستی مٹی اٹھائی گئی اور علاقے میں پینے کا پانی بھی کھارا ہو گیا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈھورو پران پر ضروری پل تعمیر نہ ہونے سے ہزاروں افراد روزانہ آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، طلبہ خصوصاً معصوم بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی مبینہ خامیوں نے موسمیاتی اور ماحولیاتی مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے ۔ محمد ادریس لوند نے وفد کو دستاویزی شواہد بھی پیش کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...