جنگ کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول سنبھالے گا: کاظم غریب آبادی

ایران: (دنیا نیوز) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت میں ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول سنبھالے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق اقدامات عمان کی خودمختاری کے خلاف نہیں ہوں گے، قومی سلامتی کے لئے آبنائے ہرمز پر کنٹرول ضروری ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو قومی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اب مؤثر نہیں رہی، امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرکے اسے عملاً ختم کر دیا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اب امریکا کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشت کا پابند نہیں، جنگ کی صورت میں آبنائے ہرمز کا مکمل انتظام ایران اپنے ہاتھ میں لے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...