پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں آزاد جموں و کشمیر میں معیار زندگی بہتر
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے شہریوں نے اعداد وشمار کی روشنی میں پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں دستیاب بنیادی سہولیات کو بہترین قرار دے دیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے مطابق یہاں پر بجلی، آٹے کے نرخ سے لے کر سڑکوں کے نیٹ ورک، نظامِ تعلیم، صحت اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت کئی شعبے پاکستان کے دیگر حصوں سے بہتر ہیں، آزاد کشمیر میں بجلی کا بنیادی ریٹ تقریباً 3 روپے فی یونٹ ہے، جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں ٹیکسز، سرچارجز اور ایڈجسٹمنٹس کے باعث بجلی کئی گنا مہنگی ہے۔
آٹے کے معاملے میں بھی آزاد کشمیر کی عوام کو نمایاں ریلیف حاصل ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، دشوار گزار جغرافیے کے باوجود آزاد جموں و کشمیر میں سڑکوں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں آزاد کشمیر کی شرحِ خواندگی تقریباً 77.8 فیصد ہے، جو پاکستان کے دیگر صوبوں سے بلند ہے، آزادکشمیر کے چھوٹے سے خطے پر سیکڑوں کالجز اور متعدد جامعات موجود ہیں جو تعلیمی سہولیات کی بہتر صورتحال ظاہر کرتی ہی۔
علاوہ ازیں، دور افتادہ پہاڑی علاقوں کے باوجود نیلم ویلی، جہلم ویلی اور دیگر علاقوں تک موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات بھی پہنچ چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments