تینوں حکمراں جماعتیں شہر میں پانی بحران کی ذمہ دار، منعم ظفر
پی پی، ایم کیوایم، ن لیگ کے فور منصوبے کی راہ میں 20 سال سے رکاوٹ یہ اہل کراچی سے ظلم، حکومتی سرپرستی میں ٹینکر مافیا اربوں کمارہی ہے ، بیان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں پانی کے دیرینہ بحران اورکے فور منصوبے کے مسلسل تعطل کے شکار رہنے کے حوالے سے بیان میں کہاکہ پیپلز پارٹی، ایم کیوایم اورن لیگ کراچی میں پانی کا بحران پیدا کرکے مگر مچھ کے آنسو بہاتی ہیں، تینوں جماعتوں کاحکومتی اتحاد کے فور منصوبے کی راہ میں 20 سال سے رکاوٹ اور حکومتی سرپرستی میں ٹینکر مافیا اربوں کما رہی ہے اور کراچی کے عوام پانی سے محروم ہیں ۔منعم ظفر نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوبتایا گیاکہ کے فور منصوبہ مزید تاخیر کاشکار ہوگا اورجو منصوبہ 2028 میں مکمل ہونا تھا اب 2029 تک بھی مکمل نہیں ہوسکے گا یہ اہل کراچی سے بڑا ظلم ہے۔
سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے اہل کراچی کیلئے پانی کاکے تھری منصوبہ مقررہ مدت سے پہلے اور کم لاگت میں مکمل کیا تھا، جبکہ کے فور منصوبے کو20سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا اور اس کا 3مرتبہ افتتاح کیا جاچکا ہے ۔ آگمین ٹیشن کا کام بھی ناقص معیار کے باعث تین مرتبہ روکا جاچکا۔کراچی کی نصف سے زائد آبادی پانی سے محروم ہے ۔ کے فور منصوبہ وقت پر مکمل ہوجاتا تو عوام آج پانی کی کمی اوربحران کی موجودہ صورتحال سے دوچار نہ ہوتے ، انہوں نے کہا کہ پانی کی لائنوں کا بار بار پھٹنا معمول بن چکا، حکومت اس سنگین بحران کے حل میں مکمل ناکام ہے ، دوسری جانب ٹینکر مافیا اربوں روپے کا پانی فروخت کررہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments