ماڈل کالونی میں پیوربلاک سے تعمیر سڑکوں کا افتتاح
سڑکوں سمیت 2لاکھ 70ہزار اسکوائر فٹ گلیاں بھی تعمیر کی گئی ہیںعوام کے تعاون کے باعث تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں،منعم ظفرخان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ عمر فاروق، قائم مقام ٹاؤن چیئرمین ماڈل کالونی فیصل باسط کے ہمراہ ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی،انورحسین انصاری اسٹریٹ اورمحمد وصی الدین صدیقی روڈ کاپیور بلاکس سے تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح کردیا۔تعمیر شدہ سڑکوں میں 70ہزار اسکوائر فٹ،محمد وصی الدین صدیقی روڈ 70ہزار 500 اسکوائر فٹ سمیت 55 سے زائد گلیاں جو تقریبا 2لاکھ 70 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے کی پیوربلاکس سے تعمیر کی گئیں۔منعم ظفر خان افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی محنت، امانت و دیانت اور عوام کے تعاون کے باعث کراچی میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں۔ عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہی شہر میں ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور اس کا عملی ثبوت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کام ہیں۔آج کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ غوثیہ پارک کو بھی بحال کیا جائے گا اور غوثیہ پارک سمیت مزید گلیوں کی تعمیر و بحالی کا کام بھی جاری رکھا جائے گا۔جماعت اسلامی ایک طرف کراچی میں تعمیر و ترقی کے کام کر رہی ہے تو دوسری جانب عوام کو درپیش معاشی مسائل کے خلاف بھی بھرپور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ پٹرولیم لیوی جیسے بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے بھرپور تحریک کا آغاز کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments