تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

 تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

کراچی (این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے پولیس ٹریننگ اسکول گارڈن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور تفتیشی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ضلعی ایس ایس پیز انوسٹی گیشنز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے ۔ تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ مقدمات کی تفتیش میں میرٹ، شفافیت، پیشہ ورانہ معیار اور جدید تفتیشی طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مؤثر اور معیاری تفتیش انصاف کی فراہمی کے عمل میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...