این آئی سی وی ڈی میں ایڈوانسڈ ہارٹ فیلئر پروگرام کی منظوری

این آئی سی وی ڈی میں ایڈوانسڈ ہارٹ فیلئر پروگرام کی منظوری

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس،معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم ایمرجنسی کارڈیک سروسز میں توسیع، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی)کے گورننگ باڈی کے 85ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری شعبے کے امراض قلب کے ادارے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی جن میں ایڈوانسڈ ہارٹ فیلئر پروگرام (ایل وی اے ڈی)کا قیام اور ایمرجنسی کارڈیک سروسز میں توسیع شامل ہے ۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، اراکین سندھ اسمبلی رخسانہ پروین اور سعدیہ جاوید اور گورننگ باڈی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے مریضوں کو مفت، معیاری اور قابل رسائی امراض قلب کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سندھ کا ایک نمایاں طبی ادارہ اور قومی اثاثہ ہے ۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی کہ مستحق تمام مریضوں کے لیے زندگی بچانے والا امراض قلب کا علاج مفت دستیاب رہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی طبی سہولیات میں توسیع، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور افرادی قوت کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...