عدم حاضری پر گواہان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے کیس میں استغاثہ کے دو گواہان کی مسلسل عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نادرا کو دونوں گواہان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمہ دانیہ شاہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے دو گواہان عدالت میں پیش نہ ہوئے ، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ دانیہ شاہ گزشتہ تین برس سے مسلسل عدالت میں پیش ہورہی ہیں، لیکن پراسیکیوشن اپنے گواہ کو پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ایف آئی اے یہ ثابت نہیں کرسکی کہ دانیہ شاہ کے موبائل فون سے کوئی ویڈیو بنائی اور بھیجی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments