ریاست مخالف مہم کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے کے مقدمے میں ملزم محمد زاہد منصوری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت میں این سی سی آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم ایک سیاسی جماعت کے نام سے فیس بک پیج چلا رہا تھا۔ ملزم کے موبائل فون سے ابتدائی شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں جبکہ موبائل فون کی فارنزک جانچ جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments