چُپ تعزیہ جلوس کے لیے پولیس کا فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل

چُپ تعزیہ جلوس کے لیے پولیس کا فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے چُپ تعزیہ جلوس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتے کی صبح نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس کی سکیورٹی کے لیے 3,745 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ جبکہ دن میں قصرِ مصب سے برآمد ہونے والے جلوس کے لیے 2,320 اہلکار فرائض انجام دیں گے ۔ دونوں مقامات پر مجموعی طور پر 6,065 اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے ۔سکیورٹی پلان کے تحت سرچ پارٹیز، سی سی ٹی وی کنٹرول رومز، روٹ ڈپلائمنٹ، روف ٹاپ ڈیوٹی، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں، واپسی کے روٹس اور اہم مقامات پر خصوصی نفری تعینات کی جائے گی۔ اہم اسپتالوں پر بھی پولیس اہلکار موجود رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...