عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں محفوظ تحویل اور فرانزک لیبارٹری تک ترسیل کا تسلسل ثابت نہ ہونے پر عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔

جسٹس عمر سیال اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملزم سخی داد کی جانب سے دائر کرمنل اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم سخی داد کو 24 اگست 2024 کو موچکو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 1020 گرام آئس برآمد ہوئی تھی ۔ ایڈیشنل سیشن جج کراچی ویسٹ نے سخی داد کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...