بہادرآباد تصادم کیس ،دوملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم اور فائرنگ کے مقدمے میں ملزمان اظہر اور ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تحریری حکمنامے میں عدالت نے قرار دیا کہ مقدمہ دو روز کی تاخیر سے درج ہونے کی بنیاد پر ملزمان کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا، کیونکہ مقدمے میں درج واقعے کے شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ، جن کے بیانات ملزمان کو واقعے سے جوڑتے ہیں۔ زخمی افراد نے ملزمان اظہر اور ذیشان کی موقع پر موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق زخمی افراد نے اپنے بیانات میں بتایا کہ موقع پر حسن سراج، حماد سونی اور سہیل کمانڈو بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments