گورنر کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

گورنر کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے جامعہ دارالعلوم کورنگی میں صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے جامعہ دارالعلوم کورنگی میں نمازِ ظہر بھی ادا کی۔۔۔

 ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان دینی، تعلیمی اور معاشرتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے جامعہ دارالعلوم کورنگی اور مفتی تقی عثمانی کی علمی، دینی اور تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ دارالعلوم کورنگی میں دینی تعلیم کے ساتھ میٹرک، او لیول اور اے لیول کی تعلیم بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔گورنر سندھ نے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی سیرت النبی ؐ کانفرنس میں حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی کو بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...