محراب پور:فیض گنج میں قلت آب کا حکومتی نوٹس، ایس ڈی اومعطل

محراب پور:فیض گنج میں قلت آب کا حکومتی نوٹس، ایس ڈی اومعطل

محراب پور(نمائندہ دنیا)تحصیل فیض گنج کی نہروں میں لفٹ مشینوں کے ذریعے پانی چوری کے باعث پانی کی قلت پر کاشتکاروں کے مسلسل احتجاج اور شکایات کا صوبائی وزیرانہار(آبپاشی)جام خان شورو کے نوٹس لیتے ہوئے۔۔۔

 فیض گنج سب ڈویژن کے ایس ڈی او رحمت اللہ ابڑو معطل کر دیا اورایکسین ایسٹ ڈویژن خیرپور کو عہدے سے ہٹا کر کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، ایس ای خیرپور اور چیف انجینئر سکھر بیراج (لیفٹ بینک) غلام مجتبیٰ دھامراہ کو بھی وضاحت دینے کا نوٹس جاری کیا ہے ، ترجمان محکمہ انہار سندھ کے مطابق چیف انجینئر سکھر بیراج کو دو ماہ کیلئے اپنا ہیڈکوارٹر سکھر سے فیض گنج منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...