جامعہ کراچی اور ہیومن رائٹس کونسل کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی (آئی این پی)جامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات اور ہیومن رائٹس کونسل کے درمیان انسانی حقوق کے فروغ، سماجی مسائل پر تحقیق، عوامی آگاہی اور طلبہ کی عملی تربیت کے لیے مفاہمتی یادداشت پرگزشتہ روزوائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے تحت دونوں ادارے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، ڈیجیٹل رائٹس اور سماجی مسائل سے متعلق علمی کام، جبکہ طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور فیلڈ لرننگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments