آرٹس کونسل میں 3روزہ میوزک فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

آرٹس کونسل میں 3روزہ میوزک فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

ملکی نامور فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز،سُروں سے سماں باندھ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام جاری 3 روزہ پاکستان میوزک فیسٹیول 2026 کا آغاز ہوگیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے فیسٹیول میں تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔میوزک فیسٹیول میں پاکستان آئیڈل کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والے معروف گلوکاروں سمیت ملک کے نامور فنکاروں کی شاندار پرفارمنسز، پاکستان میوزک فیسٹیول میں گلوکاروں نے کلاسیکل، فوک اور مختلف اصناف موسیقی کے سُریلے گیت پیش کرکے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیے ۔ پاکستان میوزک فیسٹیول کے پہلے روز معروف گلوکار غلام عباس خان، محمود علی خان، راشد علی حیدری، اخلاق بشیر، نعمان خان، انتظار حسین، ممتاز سبزل، کامران سگو، عمران ناشاد، شہباز علی، حرا قیصر، کاشیہ کیف، نائلہ سلیم، سونیا خان، شجاع، نیوٹن مشتاق اورایشا ادیوال کا شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا۔فیسٹیول کی نظامت کے فرائض نعمان خان نے انجام دے رہے ہیں۔ دوسرے روز معروف گلوکارہ حمیرا چنا سمیت ملک کے نامور گلوکار اور موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ میوزک فیسٹیول کے دوسرے روز کا آغاز 26 ستمبر 2026 بروز ہفتہ ،شام 7:30 بجے جون ایلیا لان میں ہوگا۔ فیسٹیول میں موسیقی سے وابستہ معروف فنکاروں کے ساتھ ابھرتے ہوئے گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...