نیشنل یوتھ پارلیمنٹ سندھ کا تنظیمی اجلاس، آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ سندھ کا تنظیمی اجلاس، آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی) نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان سندھ کا تنظیمی اجلاس سینئر نائب صدر سندھ غفران ہاشمی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر سید زادہ نے کی۔

 اجلاس میں سندھ کابینہ کے عہدیداران، یوتھ ایم این ایز، یوتھ ایم پی ایز اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے ، آئندہ یوتھ پارلیمنٹ اسمبلی سیشن، مرکزی کابینہ کے کراچی دورے اور نئے ارکان کو تنظیم کے پلیٹ فارم، مقاصد اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے پر مشاورت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...