کے ڈی اے کے عدالتی مقدمات، 15 روز میں پیش رفت رپورٹ طلب

کے ڈی اے کے عدالتی مقدمات، 15 روز میں پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری کی زیر صدارت سوک سینٹر میں افسران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کے ڈی اے کے مختلف محکموں سے متعلق زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 ڈی جی کے ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے مقدمات کے حوالے سے کے ڈی اے کی قانونی ٹیم سے مکمل تعاون کریں اور مطلوبہ ریکارڈ، جوابات اور دیگر ضروری دستاویزات بروقت فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی مقدمات کے معاملات میں کسی قسم کی تاخیر سے گریز کیا جائے ۔ڈی جی کے ڈی اے نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ عدالتی مقدمات کا جائزہ لے کر مطلوبہ عملی اقدامات مکمل کریں اور 15 روز کے اندر مقدمات میں ہونے والی پیش رفت اور اقدامات پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...