سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی پر پابندی عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھینچنے پر پابندی عائد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق عدالتی عملے ، وکلا، پولیس اہلکاروں، صحافیوں، سائلین اور آنے والے افراد کو عدالت کے اندر کمرہ عدالت، راہداریوں، انتظار گاہوں، دفاتر اور دیگر احاطے میں ویڈیوز بنانے اور تصاویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم صحافیوں کے لیے مختص جگہ اس پابندی سے مستثنٰی ہوگی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی جس میں موبائل فون یا ریکارڈنگ ڈیوائس ضبط کرنا بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...