سیف سٹی اتھارٹی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، کارکردگی کا جائزہ لیاگیا
ڈی جی سرفراز نوازنے آئی جی کونصب کیمروں کی دیکھ بھال، اخراجات سے آگاہ کیاتمام مراحل میں معیار، شفافیت، بروقت تکمیل ہرصورت یقینی بنائی جائے ، جاوید عالم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کااہم اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کی مجموعی کارکردگی اور جاری پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز، پی ڈی آئی ٹی، ایس ایس پی ساؤتھ و ایسٹ، محکمہ داخلہ، فنانس اور آئی ٹی سندھ کے افسران کے علاوہ این آر ٹی سی کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز نے آئی جی سندھ کو پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے گئے کیمروں اور آلات کی دیکھ بھال کے مختلف آپشنز، مالی اخراجات اور دوسرے مرحلے پر جاری پیشرفت سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر شہروں کے سیف سٹیز ماڈلز، آلات وسافٹ ویئر فراہم کرنے والی اوردیکھ بھال میں دلچسپی رکھنے والی مختلف کمپنیوں کی پیشکشوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔این آر ٹی سی کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا سیف سٹی منصوبہ ملک کے دیگر شہروں کے منصوبوں کے مقابلے میں ہرلحاظ سے مختلف، وسیع اور منفرد ہے ، جس میں انتہائی جدید آلات اورسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی کہ سیف سٹی منصوبے کے تمام مراحل میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اورکام کی رفتار کومزید تیز کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments