تیسرا عالمی ثقافتی میلہ 29اکتوبر سے شروع ہوگا

تیسرا عالمی ثقافتی میلہ 29اکتوبر سے شروع ہوگا

ایونٹ میں اس مرتبہ 150 ممالک کے فنکار فیسٹیول کا حصہ بن رہے ہیں فلسطین سے بھی دو تھیٹر گروپس ہونگے ،احمدشاہ،ذوالفقار شاہ کی پریس کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ، ایونٹ کا آغاز29 اکتوبر سے ہوگا جو 22 نومبر تک جاری رہے گا۔ صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایونٹ میں اس مرتبہ 150 ممالک کے فنکار فیسٹیول کا حصہ بن رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا  کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد فنکار کراچی آرہے ہیں جبکہ پاکستان کے 500 سے زائد فنکار بھی مختلف پروگراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے ثقافتی سفارتکاری کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے بارے میں موجود غلط تصورات کو دور کرنے کا فیصلہ کیا۔ سندھ حکومت، محکمہ ثقافت اور دیگر متعلقہ ادارے اس فیسٹیول کے باضابطہ اور فعال شراکت دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا بنیادی مقصد ثقافت کے ذریعے لوگوں کو قریب لانا اور امن کا پیغام دینا ہے ۔ محمد احمد شاہ نے بتایا کہ فلسطین سے بھی دو تھیٹر گروپس شرکت کر رہے ہیں جن کے کئی فنکار شہید ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ حکومت کا وژن ہے کہ ثقافتی سرگرمیوں کو صرف آرٹس کونسل تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پورے علاقے کو ‘‘آرٹ ولیج’’ کی شکل دی جائے ۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خاندانوں کے ساتھ ورلڈ شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن کروائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...