ماتلی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی 6سالہ بچہ چل بسا

ماتلی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی 6سالہ بچہ چل بسا

ذیشان شیدی کوبچاؤ کی ویکسین بھی لگوائی تھی، ایک ماہ تک زندہ رہا، والد

ماتلی (نمائندہ دنیا)ماتلی کے علاقے کیٹی پاڑے میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والا 6 سالہ معصوم بچہ ذیشان شیدی ایک ماہ بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ بچے کی المناک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ متوفی بچے کے والد کے مطابق ذیشان کو کتے کے کاٹنے کے بعد تعلقہ اسپتال ماتلی میں بچاؤ کی ویکسین بھی لگوائی گئی تھی، جس کے بعد وہ ایک ماہ تک زندہ رہا، تاہم گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے پر وہ انتقال کر گیا۔ واقعے کے بعد شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بھرمار کے باعث بچوں اور دیگر افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی روک تھام اور شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوس ناک واقعات سے بچا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...