ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
تہران: (دنیا نیوز) چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ سمجھ لیں ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے، ایران کیخلاف غلط اندازے کا شکار ہوئے تو پورے خطے کو ناقابل نقصان پہنچے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا پیدا نہیں ہوا جو ہماری عظیم قوم کیخلاف کوئی بم استعمال کرسکے، دھمکانے کیلئے نام نہاد ’’مدر آف آل بم‘‘ استعمال کرنے کی کوئی جرات نہیں کرسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments