استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر دلی افسوس ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپنے عزیز بھائی صدر رجب طیب اردوان اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں اور لاپتہ افراد کو بحفاظت تلاش کر لیا جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...