ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے کونسل کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔

ترجمان کے مطابق ای سی او وزرائے کونسل کا اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کے مجوزہ پروگرام اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے ای سی او کے لیے پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے بروقت تیاریاں اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...